Fri. Dec 13th, 2019

scifi.pk

Urdu Science & Technology

دماغ کےدریافت شدہ نئے نیٹ ورکس

1 min read

الزائمر کی بیماری (Alzheimer’s) کےپریشان کن حقائق میں سب سے ذیادہ تکلیف دہ لمحہ وہ ہوتا ہےجب ہمارا کوئی اپنا بہت ہی ہردلعزیزاور پیارابیماری سے لڑتے ہوئےاپنے کسی رشتہ دار یا چاہنے والے دوستوں میں سے کسی کو مکمل یاجزوی طور پر پہچان نہیں پاتا.
سینٹ لوئس میں واشنگٹن یونیورسٹی نے نئی ریسرچ میں یہ جانا ہے کہ ہمارے دماغ کا نیٹ ورک آنے والی انفارمیشن کو اس بنیاد پر ان کا تجزیہ کرتا ہے کہ آیا یہ ہم پہلے بھی جان چکے ہیں یا یہ کوئی بالکل نئی اور انجان چیز ہے مثال کے طور پر یہ ہماری مدد کرتا ہے کہ سامنے والا چہرہ ہمارے کسی جان پہچان والے دوست کا ہے یا کوئی انجان ہے. ملٹی نیورو امیجنگ سٹڈی نےہمیں یہ طریقےبتائے ہیں اور ہم یہ جان پائے ہیں کہ جس فنکشنل دماغی نیٹ ورک کے بارے میں ہم پہلے بالکل بھی نہیں جانتے تھےاب یہ نظر آتا ہےکہ انسانی یادداشت کو پراسس کرنے میں اسکابہت بڑاہاتھ ہے.
ایڈرین گِلمو، جو اس تحقیق کا پہلا لکھاری اورواشنگٹن یونیورسٹی میں آرٹ اور سائنس میں سائیکالوجی سٹڈی کا ڈاکٹورل سٹوڈنٹ ہے بتاتا ہےکہ “اس نیٹ ورک کا کام ہمیں یہ بتاتا ہے کہ جو چیز ہم دیکھ رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم اس سے واقف ہیں،جب کوئی شخص اِسے حرکت دینے والی چیز دیکھتا ہے، تو یہ نیٹ ورک اپنے کام میں ایک مخصوص کمی ظاہر کرتا ہے.” اس سٹڈی میں اس کے ساتھی،Kathleen B. McDermott پی ایچ ڈی، أرٹ سائنس اور ریڈیالوجی میں پروفیسرأف سائکالوجی اورSteven Nelson پی ایچ ڈی،جو نیوروسائنس ڈاکٹورل پروگرام میں گریجوئٹ ہیں.
اس سٹڈی کے لکھاری اسے (Parietal Memory Network (PMN بتاتے ہیں اور یہ نئی یاداشت اور سیکھنے کا نیٹ ورک دماغ میں parietal cortex کے تین مختلف حصوں، دائیںhemisphere — the precuneus, the mid-cingulate cortex and the dorsal angular gyrus کو مسلسل چلانے اور روکنےکوظاہر کرتا ہے.
آنے والی معلومات کی پراسیسنگ کے دوران PMN کے اندر کی حرکت اس بات کا اندازہ لگاتی ہے کہ ان معلومات کو کتنے اچھے طریقے سے محفوظ کیا جائے کہ بوقت ضرورت اسے کامیابی سے مہیا کیا جاسکے. PMN کام کے مخالف ترتیب ظاہر کرتا ہےجسکا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ حاصل کی جانے والی انفارمیشن نئی ہے یا پہلے سے جانی پہچانی ہے، جتنی زیادہ جانی پہچانی معلومات ہونگی اتنی ہی زیادہ PMN میں حرکت ہوگی.
ریسرچرز نےنیوروامیجنگ سٹڈیز کے پرانے شائع شدہ سلسلے کی جانچ کرکے PMN کی بڑی دلچسپ خوبیوں کی نشاندہی کی ہے.درجنوں مختلف دماغی MRI تجربات کے چھوٹےچھوٹےثبوت استعمال کرتے ہوئےانکی سٹڈی ظاہر کرتی ہے کہ دماغ کے مخصوص کام مکمل ہونے کے دوران PMN میں کام کی تبدیلی کیسےواقع ہوتی ہے، اور کیسے حصے ایک دوسرے کے ساتھ کیسے کام کرتے ہیں، جبکہ دماغ حالتِ سکون میں ہو اور کوئی خاص کام نہیں کررہا ہو.
ایک اور فنکشنل دماغی نیٹ ورک ہوتا ہے، یہ حیران کن طور پر کام اُسوقت کررہا ہوتا ہےجب دماغ کسی خاص کام میں مصروف نہیں ہوتا، اسے ڈیفالٹ موڈ نیٹ ورک کہتے ہیں.
ڈیفالٹ موڈ نیٹ ورک کی طرح PMN کے بنیادی حصےمِلکر ایک ’’ہُم‘‘پیدا کرتے ہیں، جب دماغ کوئی خاص کام نہیں کر رہا ہوتا. جب PMN کے بنیادی حصے ڈیفالٹ موڈ نیٹ ورک کے نزدیک واقع ہوتے ہیں تو PMN اپنا ایک علیحدہ اور مختلف فنکشنل نیٹ ورک ہوتا ہے.
ایک اور خوبی جو PMN کو دوسرے فنکشنل نیٹ ورکس سے جُدا کرتی ہےیہ ہے کہ اس کے کام کرنے کے طریقے مسلسل ہوتے ہیں قطع نظر اس کے کہ دماغ کو پراسیسنگ میں کون سے چیلج درپیش ہیں. کارٹکس کے بہت سے حصےصرف مخصوص پراسیسنگ کےکام کےعمل میں حصہ لیتے ہیں، جیسے الفاظ کی لسٹ کو یاد کرنا، لیکن ایک ہی طرح کے کاموں میں یہ حصہ نہیں لیتے جیسے ایک گروپ کے چہروں کو یاد رکھنا. دوسری طرف PMN دماغ کے بہت سے کاموں میں اپناحصہ ظاہر کرتا ہےجیسے کسی کام کی جان پہچان ہماری کتنی توجہ حاصل کرتی ہے،اس کے لیول میں اُتار چڑھاو کی بنیاد پر.
تبدیلی کی زیادتی یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ ہماری کتنی توجہ حاصل کرتی ہے. اگر کوئی چیز حقیقتاً نئی یا پرانی ہو آپ نیٹ ورک کے کام میں بہت زیادہ تبدیلی دیکھیں گےبنسبت اس کے جس میں یہ کم ہو.
مختلف قسم کی پراسیسنگ کےطریقِ کار میں تسلسل پایا جانا یہ بتاتا ہے کہ PMN مختلف چیزوں کے سیکھنے اور انھیں استعمال کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے.
ایک بہت اچھا فیچرہےجو PMN ظاہر کرتا ہے، کہ آپ جو بھی کچھ کررہے ہوں یہ اپناردِعمل ظاہر کرتا ہے. PMN اس بات کی پراوہ نہیں کرتا کہ آپ کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں. یہ تب ُرک جاتا ہے جب ہمارا کسی نئے کام سےواسطہ پڑتا ہےاور دوبارہ اس وقت کام شروع کرتا ہے جب ہمارا واسطہ پہلے سے کئے ہوئے کام سے پڑتا ہے.تعلیم یا Alzheimer’s ریسرچ کے میدان میں آئندہ کی ریسرچ کے لئے یہ ایک فیصلہ کن ٹارگٹ ہوگاجہاں ہم اپنی یاداشت کو بہت زیادہ بڑھانا چاہیں گے بجائے اس کےکہ اپنی توجہ مخصوص قسم کے کاموں میں لگائیں.

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.