Wed. Nov 20th, 2019

scifi.pk

Urdu Science & Technology

فیس بُک پر اداس لمحات کے اظہار کے لیے ناپسندیدہ بٹن

1 min read

آپ اس کو پسند کریں گے کہ فیس بک ’’ناپسند‘(ڈسلائک)‘ کرنے والا بٹن تیار کرنے کا کام کررہی ہے.
استعمال کندگان بہت عرصہ سے یہ چاہ رہے تھے کہ منفی اظہار کے لئے ایک بٹن ہونا چاہئے، آخرِکار فیس بک یہ بنا رہی ہے. آج (Sept. 15)کو ایک ٹاون حال میں سی ای او مارک نے بتایاکہ کمپنی ’’لائیک‘‘ بٹن کے متبادل بٹن پر کام کررہی ہےاور جلد ہی اسے ٹیسٹ کرے گی، لیکن ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا. سی ای او کہتا ہے کہ لوگ بہت سالوں سے ڈِس لائیک بٹن کا کہہ رہے تھے. آخر کار ہم نے آپکی سن لی اور اس پر کام شروع کردیااور ہم ایک بڑی کمیونٹی کو کچھ دے سکیں گے جو وہ چاہتے ہیں. انھوں نے بتایا کہ کمپنی آن لائن جانے جانے والی کمیونٹی رڈیٹ (Reddit) کی طرح ہونے سے بچےگی جہاں خیالات کولوگوں کی گوں مگوں کیفیت کی بنا پر اوپر نیچے ووٹ کیا جاتا ہے. ہم اس طرح کی کمیونٹی نہیں بنانا چاہتے. آپ اس شیئرنگ پراسس کا حصہ نہیں بننا چاہتےجو آپ کےلئے اہم ہو اور کوئی اسے ڈاون ووٹ کرے. دراصل وہ اپنے احساسات ظاہر کرنے کی صلاحیت چاہتے ہیں. ہر لمحہ اچھا لمحہ نہیں ہوتا.
کمپنی ہمدردی یا احسا سات ظاہر کرنے والے دوسرے بٹن بھی ٹیسٹ کرنا چاہتی ہے. فیس بک نے 2009 میں اپناسب طرف نظر آنے والا ’’لائک‘‘ بٹن متعارف کروایاتاکہ استعمال کنندگان اپنا فوری ردِعمل ظاہر کرسکیں، لیکن اداس لمحات یا سانحہ والی نئی کہانی کےلئےایک اوپرکی جانب اشارہ کرتا ہواانگوٹھاہمیشہ مناسب اظہار نہیں ہوتا.
سی ای او مارک کے مطابق فیس بک دسمبر میں ڈِس لائک کا بٹن شامل کرنے کا سوچ رہی ہےلیکن اسے پوسٹرز کے لئے شرمندگی یا نفرت کے اظہار سے بچانا چاہتی ہے.

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.